Select Language
بین الاقوامی

کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد

نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے اپنی کابینہ ارکان کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزدگی کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ کیرولین لیویٹ اب تک وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں، نو منتخب صدر نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Back to top button