0

اداکار فہد شیخ نانی کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اداکار فہد شیخ نے اعتراف کیا ہےکہ انہیں آج تک یہ احساس جرم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی نانی کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزرا اور اب وہ ہر وقت خود سے شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ کاش وہ نانی کے ساتھ وقت گزار لیتے۔فہد شیخ اپنی نانی کے ساتھ وقت نہ گزار پانے اور ان کی باتوں کو یاد کرتے ہوئے ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فہد شیخ نے حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نانی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی پرورش نانی نے ہی کی۔زندگی کے سب سے بڑے افسوس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فہد شیخ نے کہا کہ انہیں یہی افسوس ہوتا ہے کہ کاش وہ اپنی نانی کے ساتھ مزید اور اچھا وقت گزار لیتے۔انہوں نے بتایا کہ پھر انہیں یہ افسوس بھی ہوتا ہے کہ اگر وہ ان کے ساتھ وقت نہیں گزار سکے تو کم سے کم ان سے فون پر زیادہ سے زیادہ باتیں کر لیتے۔فہد شیخ کے مطابق ان کی پرورش نانی نے کی اور ان کی محبت کی خاطر وہ اپنے بچوں سے بھی لڑتی تھیں اور ہمیشہ انہیں اپنے خاندان اور پیاروں سے جڑے رہنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں