واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو تل ابیب کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر حملوں سے کچھ دیر پہلے امریکی صدربائیڈن کو اسرائیلی کی ممکنہ کارروائی سے آگاہ کردیا گیا تھا۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان Savett نے کہا ہے کہ فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق ہے اور یہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا ردعمل ہےامریکی حکام کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ایران پر اسرائیلی حملوں سے آگاہ ہیں، صورتحال پر گہری نظر ہے۔واضح رہے کہ ایران پر فضائی حملے کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران میں فوجی اہداف پر حملے کیے، اسرائیل کے دفاعی نظام کو مکمل متحرک کردیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے دارالحکومت تہران اور قریبی شہر کرج میں کئی زور دار دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
0