0

راکول پریت سنگھ انجری کا شکار کیوں ہوئیں؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک بڑی انجری سے صحت یابی کا اپڈیٹ دیا ہے۔ اداکارہ کو وزن اٹھانے کی مشق کے دوران کمر میں شدید چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔راکول پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کیسے انہوں نے جسم کی بات نہ سننے کی غلطی کی۔اداکارہ نے کہا، “میں نے کچھ بے وقوفی کی۔ میں نے اپنے جسم کی بات نہیں سنی، اسپاسم ہوا لیکن میں پھر بھی ورزش کرتی رہی، جس سے یہ چوٹ مزید بگڑ گئی اور میں پچھلے چھ دن سے بستر پر ہوں۔”انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزید ایک ہفتہ آرام کریں گی تاکہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔راکول نے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جسم جب اشارے دے، تو اسے نظر انداز نہ کریں اور زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا، “میں نے سوچا کہ میرا ذہن میرے جسم سے زیادہ طاقتور ہے، لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔”دوسری طرف راکول پریت سنگھ اپنی آنے والی فلم ‘دی دے پیار دے 2میں دوبارہ آیشا کھنہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس میں اجے دیوگن اور آر مادھون بھی شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں