لاہور: ٹینس اسٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئےہیں۔ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم اسلام آباد سے بارباڈوس روانہ ہوئی جہاں وہ 14 ستمبر کو میزبان حریف کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں مدمقابل ہوگی۔ ٹیم کیساتھ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کو بطور پلیئر ساتھ جانا تھا لیکن ٹائیفائیڈ کا شکار ہونے کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔ ان کے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔بارباڈوس روانہ ہونے والی 8 رکنی پاکستانی ٹیم میں 3 آفیشلز بھی شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عقیل خان، محمد شعیب، یوسف خلیل اور احمد قریشی شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں حمید الحق (کپتان)، محمد خالد (کوچ)، سیکرٹری پی ٹی ایف کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل (منیجر سیکرٹری) اور محمد شاہد (فزیو) شامل ہیں۔
0