0

سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیلئے چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ سکورر کاایوارڈ

دنیائے فٹبال کے شہرہ آفاق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں جمعرات کو چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی۔کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں