0

غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ امریکی صدر کی نیتن یاہو سے گفتگو میں آخری کوششیں

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو منانے کے لیے کال کی جس میں دونوں رہنماؤں نے کافی دیر تک سیز فائر کے طریقہ کار اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات اور اس کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔اسرائیلی اخبار ’’ یدیعوت احرونوت‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے امکانات بہت کم ہیں کیوں کہ اسرائیل فلاڈیلفیا میں اسرائیلی فوج کی موجودگی پر مصر رہے جب کہ جوبائیڈن نے انھیں اس معاملے میں لچک دکھانے کو کہا ہے۔ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ اسرائیل کے فلاڈیلفیا میں اپنی فوجیوں کی موجودگی پر قائم رہا تو قاہرہ میں ہونے والا اجلاس ہونا مشکل ہے۔یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا جس میں انھوں نے اسرائیلی صدر کو کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا یہ شاید آخری موقع ہو۔انٹونی بلنکن اپنے اس دورے میں اسرائیلی وزیراعظم سے بھی ملے لیکن ان ملاقاتوں کے مثبت اثرات اب تک سامنے نہیں آسکے۔ جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ کے طے پانے کے امکانات کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں