0

راجیش کھنہ نے کروڑوں کی آفر کے باوجود بگ باس کرنے سے انکار کیا

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کو بھارتی ریئلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکار نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔صحافی علی پیٹر جان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران، راجیش کھنہ کو بگ باس کی ہونے والی پیشکش کے بارے میں بات کی۔صحافی علی پیٹر جان نے کہا کہ ایک بار بگ باس کے میکرز نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ راجیش کھنہ کو ریئلیٹی شو بگ باس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں لہٰذا، آپ ہماری ایک میٹنگ رکھ لیں جس میں ہم اداکار سے اس بارے میں بات چیت کرسکیں۔علی پیٹر جان کے مطابق اُنہوں نے بگ باس کے میکرز سے کہا کہ نہیں، نہیں! راجیش کھنہ ایسا شو نہیں کریں گے جس پر میکرز نے کہا چینل مالکان راجیش جی کو فی قسط کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ میں نے راجیش کھنہ سے بات کی اور اُنہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن اُنہوں نے شو کرنے سے صاف انکار کردیا تھا، پھر کچھ دن کے بعد، راجیش کھنہ نے شو کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن تب تک کلرز ٹی وی چینل کی دلچسپی ختم ہو چکی تھی۔واضح رہے کہ بگ باس کا پہلا سیزن سال 2004 میں آیا تھا، امیتابھ بچن، شلپا شیٹی، ارشد وارثی نے شو کے شروعات کے سیزن کی میزبانی کی تھی جبکہ سال 2010 سے اب تک سلمان خان بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں