واشنگٹن:امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 4 ستمبر کو اپنی حریف کمالا ہیرس سے مباحثے کیلئے امریکی ٹی وی چینل کی پیشکش پر رضا مند ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کمالا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں بھرپور ہجوم کی شرکت کی شرط رکھی ہے۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کمالا ہیرس کے ساتھ 4 ستمبر کو صدارتی مباحثے کی فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔واضح رہے کہ جوبائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد اب کمالا ہیرس صدارتی امیدوار ہیں۔
0