0

بنگلادیشی کرکٹر برین ہیمرج کا شکار

بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، جمعہ کو طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے برین ہیمریج تشخیص کی۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آفیشل دیب آشیش چوہدری کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔نفیس اقبال نے بنگلادیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور سابق کپتان اکرم خان کے بھانجے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں