0

فواد خان کی بالی ووڈ فلم’’ بھول بھلیا 3‘‘ میں بھی انٹری

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر فلم ‘بھول بھلیا 3 میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کی مختلف ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی آنے والی فلم ‘بھول بھلیا 3کے فلمساز نے پاکستانی اداکار فواد خان سے رابطہ کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فلم ‘بھول بھلیا 3 میں فواد خان، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور اداکار کارتیک آریان کے ہمراہ مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔‘بھول بھلیا 3میں فواد خان کے مختصر کردار کی تفصیلات سامنے آسکیں جبکہ یہ خبر سامنے آتے ہی بھارتی مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیا 3 رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بہت جلد لندن میں شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں