0

قیمتی تحائف چھپانے، منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق برازیلین صدر بولسونارو پر فرد جرم عائد

سعودی عرب سے ڈائمنڈ جیولری سمیت قیمتی تحائف چھپانے اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی وفاقی پولیس نے سابق صدر جیر بولسونارو پر منی لانڈرنگ سمیت قیمتی تحائف چھپانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔برازیل کی سپریم کورٹ کو پولیس سے فرد جرم کی رپورٹ ملنے پر پراسیکیوٹر جنرل فیصلہ کریں گے کہ بولسونارو پر مقدمہ چلے گا یا نہیں۔گزشتہ سال وفاقی پولیس نے بولسونارو پر مبینہ طور پر 3 ملین ڈالر مالیت کے ہیروں کے زیورات چھپانے اور دو لگژری گھڑیاں فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا۔یہ دوسرا موقع ہے جب پولیس نےبولسونارو پر باضابطہ طور پرالزام عائد کیا،سابق صدر پر COVID-19 ویکسین کے ریکارڈ میں جعل سازی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں