0

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر والی بال سیریز جیت لی

اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیتے ہوے پاک آسٹریلیا والی بال سیریز 0-2 سے جیت لی۔لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوے پہلا سیٹ 24کے مقابلے میں 26پوائنٹس سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں پاکستان نے 19-25 جبکہ تیسرا سیٹ 23کے مقابلے میں 25پوائنٹس سے فتح اپنے نام کی۔پاکستان نے سیریز میں مسلسل دوسری جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔آسٹریلیا ملکی تاریخ میں پہلی بار سیریز کھیلنے پاکستان آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں