0

کولمبیا کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

بگوٹا: کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تین یورپی ملکوں آئرلینڈ، سپین اور ناروے کی قیادت نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان پچھلے کئی ہفتوں سے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا مگر اب یہ بدھ کو زیادہ ٹھوس، موثر اور جاندار طریقے سے سامنے آیا ہے۔سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ 28 مئی کو آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ناروے کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ملک فلسطین کو باضابطہ طور پر 28 مئی سے ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں