انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کی تیاری کے لیے وطن واپس روانہ ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلیڈ کرکٹر وِل جیکس اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے، جب کہ جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔معین علی، جونی بیئرسٹو، سیم کرن اور فل سالٹ جیسے دیگر اہم کھلاڑی اس ہفتے بھارت سے روانہ ہونے کے لیے تیاری کرلی ہے۔انگلش کرکٹر لیام لیونگسٹون، اگرچہ گھٹنے کی شدید انجری کا سامنا نہیں کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کسی بھی قسم کی انجری سے بچنے کےلیے آئی پی ایل چھوڑ دیا۔دوسری جانب آئی پی ایل چھوڑ کر انگلینڈ کھلاڑیوں کی وطن واپسی بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر غصہ ہوگئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف 22 مئی سے 4 میچز کی ٹی 20 سیریز کھیلے گا جبکہ ٹی 20ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔
0