0

جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹڑنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انگلینڈ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، لارڈز ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔انہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کےلیے 187 ٹیسٹ میچز کا سہارا لیا۔خیال رہے کہ اینڈرسن بھارت کے سچن ٹنڈولکر (200 میچز) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔علاوہ ازیں جیمز اینڈرسن 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں جبکہ 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جن میں 18 وکٹیں لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں