0

جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ محبت تکلیف نہیں دیتی اور جو تکلیف دے وہ محبت نہیں بلکہ محبت تو زخموں کو بھرتی ہے۔عالمی شہرت یافتہ سابقہ کھلاڑی کا شمار متاثر کن شخصیات میں ہوتا ہے جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو آئے دن کچھ نہ کچھ مفید مشورے بھی دیتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا مسکراتے ہوئے کرنے کا مشورہ دیا۔37 سالہ سابقہ ٹینس اسٹار نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں تھیں جب کہ ثانیہ نے وائٹ بیس پر فلورل پرنٹ کا کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں