0

ایلون مسک بھارت کا دورہ ملتوی کر کے اچانک چین جا پہنچے!

ٹیسلا اور ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک جنہوں نے رواں ماہ بھارت کا دورہ کرنا تھا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کر کے اچانک چین جا پہنچے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک جنہوں نے رواں ماہ بھارت کا دورہ کرنا تھا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کر کے اچانک چین جا پہنچے جو مودی سرکار کے لیے حیران کن ہے۔روئٹرز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک نے اپنے دورے میں بھارتی وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کرنا تھی جس کی سرکاری سطح پر تیاریاں جاری تھیں تاہم آخری لمحات پر یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا اور اس کی وجہ انہیں درپیش کئی مسائل بتائے گئے تھے تاہم یہ دورہ منسوخ کرنے کے بعد وہ غیر متوقع طور پر وہ کل اچانک چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ایلون مسک کے اس دورے کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔ وہ سب کو حیران کر کے بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں چینی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ چین میں مکمل سیلف ڈرائیونگ سافٹ ویئر لانچ کرنے کے بارے میں بات کرنے بیجنگ پہنچے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس سافٹ ویئر سے حاصل کردہ ڈیٹا کو بیرون ملک استعمال کرنے کے لیے چینی حکومت سے بھی اجازت طلب کریں گے تاکہ ٹیسلا کی خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایلون مسک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ چین میں جلد ہی مکمل سیلف ڈرائیونگ سافٹ ویئر لانچ کیا جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیسلا نے سال 2021 سے ہی چین میں ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا تھا اور یہ ڈیٹا شنگھائی میں موجود ہے۔ وہ ابھی تک یہ ڈیٹا امریکا نہیں لے گئی۔چین الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں دیوہیکل کمپنی کے لیے دوسری بڑی مارکیٹ ہے اور ان کے ہندوستان کے بجائے چین کے دورے کی وجہ سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں