0

مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار

مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار ہوگیا، بی جے پی نے بھارت پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے ریاستی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔بھارت میں عام انتخابات کا آغازہوچکا ہے مگر یہ انتخابات دنیا کی سب سےبڑی جمہوریت کہلائے جانے والے بھارت کی تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات ہوں گے۔انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی نے بھارت پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے ریاستی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے ، اقتدار کی ہوس نے مودی کو اندھا کر رکھا ہے اور وہ ہر نا جائز ہتھکنڈہ اپناتے ہوئے مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔مودی کے عتاب کا شکار بھارتی اداروں سے لے کر سیاسی مخالفین اور فلم انڈسٹری سے لے کر تعلیمی ادارے غرض یہ کہ بھارت میں رہنے والے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مودی کے نشانے پر ہیں۔بھارت کے عام انتخابات میں جیتنے کے لیے مودی کے ہتھکنڈوں میں مخالفین کوکچلنا اور سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں اور ان کے گھروں پر چھاپے، الیکشن کمشنر کی ردوبدل، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر، مذہبی جذبات پر کو بھڑکانا، میڈیا کو اپنے حق میں استعمال کرنا اور انتخابات میں جیتنے کے لیے کرپشن کے زریعے انتخابی مہم کو فنڈنگ کرنا شامل ہیں۔مختلف غیر قانونی کارروائیوں کے ذریعے مودی سرکار نے آنے والے انتخابات کو متنازعہ بنا دیا ہے۔قومی انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے رکن اروند کیجریوال کو کرپشن کے جھوٹے الزام میں گرفتارکیا گیا جبکہ پارٹی کے باقی رہنما بھی مختلف مقدمات میں پہلے سے حراست میں ہیں۔مودی کےحکم کےتحت انفورسمنٹ ڈویژن اورسی بی آئی کی جانب سے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کے گھروں پر ریڈ کئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار الیکشن میں جیتنے کے لیے ہر حربا استعمال کر رہی ہے اور سوشل میڈیا کا غیرقانونی استعمال کر کے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف وڈیوز اور میسیجز پھیلا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں