Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

روس کی جنگی آمدنی روکنے کی کوشش، یورپی یونین نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

برسلز: یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے 50 روسی بینکوں اور مالیاتی اداروں سمیت 113 روسی شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔نئی پابندیوں کا ہدف روس کے بینکاری، تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور ادارے ہیں۔یورپی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدامات ان معاشی شعبوں سے منسلک اداروں اور افراد کے خلاف کیے گئے ہیں جو روس کی جنگی کارروائیوں کے لیے آمدنی فراہم کرتے ہیں یا روس کے خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت میں کردار ادا کرتے ہیں۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس کے بینکاری شعبے پر پابندیوں میں اضافے کا مقصد ان مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے روسی حکومت کی آمدنی منتقل ہوتی ہے اور جنگی اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔نئی پابندیوں کے تحت روسی تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یورپی یونین کے مطابق ان اقدامات کا مقصد روس کی جنگی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو محدود کرنا ہے۔یورپی یونین نے اپنے بیان میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نئی پابندیاں روس کے خلاف یورپی یونین کے جاری معاشی دباؤ کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button