وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور اسمبلی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اسمبلی کے امور سے متعلق بریفنگ بھی دی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہاملاقات کے دوران سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی تاریخ ساز کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی، جبکہ طلبہ کے لیے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے اجرا اور کامیابی کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے قصور میں جاری بیوٹیفکیشن پلان سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے پنجاب کی تاریخ کا سنہرا باب ہیں اور انہوں نے ترقی کے سفر میں معاشرے کے ہر طبقے کو شراکت دار بنایا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر گاؤں کی یکساں ترقی حکومت کا عزم ہے۔ صوبے میں 45 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کی تکمیل ایک ریکارڈ بن چکی ہے، جبکہ عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں کیتھ لیب، کینسر سینٹرز، پیڈز ہسپتال اور دیگر طبی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بچوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نئے ایکٹ کی تشکیل کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی پروگراموں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا تاکہ صوبے کے تمام اضلاع اور دیہی علاقوں کے عوام بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔








