Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان کے معدنی شعبے میں امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کے لیے امریکی حکام کی منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت

اسلام آباد ( آصف اقبال ) پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں امریکہ کے قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور قسطنطین ڈبروفسکی اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اہم معدنیات کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو اجاگر کیا۔امریکی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی تجارتی سفارت کاری کے تحت پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری اور جدید مہارت متعارف کرائی جا رہی ہے۔امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مالی معاونت اور نجی شعبے کی مہارت کو یکجا کرکے محفوظ سپلائی چینز کی تشکیل پر کام کیا جا رہا ہے جس سے امریکہ اور پاکستان دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے امریکی حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہم معدنیات کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون دونوں ممالک کے لیے معاشی فوائد اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button