Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ہفتہ وار کالمز

ماحول دوست پنجاب کی جانب اہم پیش رفت، اعداد و شمار حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات کی عکاسی

تحریر : آصف اقبال
موسمیاتی تبدیلی اب مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ ہمارے حال کی ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے دنیا بھر میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت موسموں کے بدلتے ہوئے انداز غیر معمولی بارشیں طویل خشک سالی جنگلات میں آگ اور سمندری سطح میں اضافہ انسانی زندگی معیشت اور قدرتی ماحول کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں پاکستان بھی ان اثرات سے محفوظ نہیںپاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے غیر معمولی طور پر متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں اس کا حصہ نسبتا کم ہے شمالی پاکستان کے گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ شدید گرمی کی لہریں غیر معمولی مون سون بارشیں تباہ کن سیلاب خشک سالی اور زرعی پیداوار میں غیر یقینی صورتحال ہمارے سامنے موجود بڑے چیلنجز ہیں 2022 کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کو یہ حقیقت سمجھا دی کہ موسمیاتی تبدیلی محض ماحولیاتی ماہرین کی گفتگو نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے گھروں روزگار فصلوں تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کا مسئلہ ہے حالیہ برسوں میں غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال نے بھی یہ واضح کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی فوری امداد اور مستقل حکمت عملی ناگزیر ہے موسمیاتی تبدیلی اور سموگ دو الگ مگر باہم مربوط ماحولیاتی مسائل ہیں سموگ کا تعلق بنیادی طور پر فضائی آلودگی اور موسمی حالات سے ہے جبکہ کلائمیٹ چینج طویل عرصے میں زمین کے موسمی نظام میں تبدیلی کا نام ہے تاہم فوسل فیول کا استعمال صنعتی اخراج گاڑیوں کا دھواں جنگلات کی کمی اور غیر پائیدار ترقی ان دونوں مسائل کو مزید سنگین بنا سکتے ہیںپاکستان کے بڑے شہر خصوصاً لاہور اس حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں کہ صاف ہوا کے بغیر صحت مند معاشرے کا تصور ممکن نہیں سموگ کا سب سے زیادہ اثر بچوں بزرگوں سانس اور دل کے امراض میں مبتلا افراد پر پڑتا ہے اسکول جانے والے بچوں کی صحت بزرگ شہریوں کی سانسیں اور عام شہریوں کی روزمرہ زندگی اس آلودگی سے متاثر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ سموگ کے خلاف جنگ کو محض ایک موسمی مہم نہیں بلکہ انسانی زندگی کے تحفظ کی قومی ذمہ داری سمجھنا چاہیے اسی تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ دو برس کے دوران سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیے گئے اقدامات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں وہ اس شعبے میں حکومتی ترجیحات اور مسلسل نگرانی کی عکاسی کرتے ہیں 11 نومبر 2024 کو لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 2 ہزار سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ 11 نومبر 2026 کو یہ 450 تک ریکارڈ کیا گیا یہ نمایاں کمی یقیناً ایک مثبت پیش رفت ہے تاہم 450 کا اے کیو آئی اب بھی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اس لیے حکومتی اقدامات کا اصل ہدف صرف گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتری نہیں بلکہ شہریوں کو محفوظ اور صاف فضا فراہم کرنا ہونا چاہیے یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران سموگ کے خلاف حکومتی اقدامات نے کم از کم اس مسئلے کو انتظامی سطح پر ایک مستقل ترجیح بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے نگرانی قانون سازی جدید ٹیکنالوجی صنعتی اصلاحات اور عوامی آگاہی کے ذریعے ایک ایسا نظام تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتائج آنے والے برسوں میں مزید بہتر ہو سکتے ہیںمحکمہ صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2026 میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ سہولیات میں سموگ سے متعلق مریضوں میں 69 فیصد جبکہ ٹرشری کیئر اسپتالوں میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اگر یہ اعداد و شمار مسلسل برقرار رہتے ہیں تو یہ عوامی صحت کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے اس بہتری کا سب سے بڑا فائدہ بچوں بزرگوں اور حساس طبقات کو پہنچ سکتا ہےپنجاب کے تقریباً 8 ہزار اینٹوں کے بھٹوں کی جیو ٹیگنگ اور انہیں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا بھی اہم اقدام ہے روایتی بھٹوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا ایک بڑا سبب بنتا ہے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دھوئیں اور مضر اخراج میں کمی لانے کی کوشش کی جا رہی ہےصنعتی شعبے میں 13 ہزار 560 صنعتوں کی ڈیجیٹل میپنگ کیمروں کے ذریعے نگرانی اور 95 فیصد سے زائد صنعتوں میں ایمیشن کنٹرول سسٹم کا نفاذ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت روایتی نگرانی سے آگے بڑھ کر جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے اس کے ساتھ 132 غیر قانونی پائرولیسز پلانٹس کی مسماری بھی ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی ایک اہم مثال ہے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں کمی اور کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر 10 ہزار 45 سپر سیڈرز کی فراہمی بھی قابل تحسین اقدام ہے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پرالی جلائے بغیر گندم کی کاشت ممکن ہوتی ہے کسانوں کو متبادل سہولیات فراہم کیے بغیر فصلوں کی باقیات جلانے کا مسئلہ مستقل طور پر حل نہیں کیا جا سکتا اس لیے حکومت کا کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرنا ایک قابلِ عمل حکمت عملی ہے پنجاب کلائمیٹ واچ کا 24 گھنٹے فعال کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرنا 920 سے زائد اے آئی کیمروں کے ذریعے صنعتی چمنیوں کی براہِ راست نگرانی اور ای پی اے کے 80 ایئر کوالٹی مانیٹرز کے ذریعے 41 اضلاع کی کوریج جدید ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں اہم پیش رفت ہے اسی طرح ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل انوائرنمنٹل پروٹیکشن فورس خصوصی اسکواڈز تھرمل ڈرونز تھرمل کیمروں اور 80 سے زائد اینٹی سموگ گنز کے ذریعے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کے لیے سرگرم ہے یہ تمام اقدامات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نگرانی اور کارروائی کا نظام پورے پنجاب میں یکساں طور پر فعال رہے شجرکاری اور درختوں کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام، کیو آر کوڈ کے ذریعے درختوں کی شناخت اور ریکارڈنگ جیسے اقدامات بھی قابل توجہ ہیں درخت صرف خوبصورتی میں اضافہ نہیں کرتے بلکہ درجہ حرارت میں کمی کاربن کے جذب گردوغبار میں کمی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں تاہم شجرکاری کی کامیابی صرف پودے لگانے سے نہیں بلکہ ان کی حفاظت آبیاری اور مکمل نشوونما یقینی بنانے سے حاصل ہوگی یہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر بھی ضروری ہے غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں انتظامی نگرانی امدادی سرگرمیوں متاثرہ آبادی کی مدد اور سرکاری اداروں کی متحرک موجودگی قابل تحسین رہی خصوصاً سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مریم اورنگزیب کی نگرانی اور فیلڈ سطح پر اقدامات نے ماحولیاتی خطرات کو انتظامی ترجیح بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا حقیقت یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صرف آلودگی کم کرنا کافی نہیں بلکہ قدرتی آفات سے پہلے تیاری اور آفات کے بعد بحالی بھی اتنی ہی اہم ہے دریاؤں کے پانی کی نگرانی برساتی نالوں کی صفائی نکاسی آب کے نظام کی بہتری حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور بروقت وارننگ کا نظام کسی بھی صوبے کی ماحولیاتی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہونا چاہیے دوسری جانب ہمیں علاقائی اور بین الاقوامی عوامل کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ہمسایہ ممالک میں فصلوں کی باقیات جلانے دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور دیگر آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں سے بعض اوقات سرحد پار فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے مشرقی پنجاب اور دیگر علاقوں سے آنے والی آلودہ ہوائیں بھی خطے کے فضائی معیار کو متاثر کر سکتی ہیں تاہم یہ مسئلہ کسی ایک ملک پر الزام لگانے سے حل نہیں ہوگا پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے ممالک کو فضائی آلودگی کے حوالے سے مشترکہ نگرانی معلومات کے تبادلے اور عملی تعاون کی ضرورت ہے اسی طرح شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ہم اکثر حکومت سے صاف ماحول کا مطالبہ کرتے ہیں جو ہمارا حق ہے لیکن اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھنا ہوگا گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ اور مینٹیننس، دھوئیں کے اخراج پر قابو غیر ضروری سفر میں کمی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کچرا اور فصلوں کی باقیات نہ جلانا اور درختوں کی حفاظت ایسے اقدامات ہیں جن میں ہر شہری اپنا کردار ادا کر سکتا ہے بین الاقوامی جنگیں اور تنازعات بھی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک اہم پہلو ہیں جنگوں میں استعمال ہونے والا ایندھن فوجی سرگرمیاں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی صنعتی تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان اور تعمیرِ نو کے مراحل ماحول پر بھاری اثرات مرتب کرتے ہیں عالمی سطح پر پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے امن تعاون اور ذمہ دارانہ طرز عمل بھی ضروری ہےسیاسی اختلافات اپنی جگہ، جمہوری معاشروں میں سیاست ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافِ رائے پارلیمانی نظام کا حسن ہے لیکن انسانی زندگی بچوں کے مستقبل بزرگوں کی صحت اور آنے والی نسلوں کے ماحولیاتی تحفظ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے سموگ کسی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں، یہ ہر گھر ہر خاندان اور ہر شہری کی سانسوں کا مسئلہ ہے مریم اورنگزیب کا یہ مؤقف قابلِ توجہ ہے کہ ماحولیات پر سیاست کے بجائے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ ہونا چاہیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ قیادت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے گزشتہ دو برس کے دوران سموگ کے خلاف کیے گئے اقدامات جدید نگرانی کا نظام صنعتی اصلاحات کسانوں کے لیے سہولیات اور ماحولیاتی فورس کا قیام غیر معمولی انتظامی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں ان اقدامات کا اصل امتحان ان کے مستقل اور قابل پیمائش نتائج ہوں گے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو سنجیدگی سے سمجھے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ حکمت عملی اپنائیں ماحول دوست توانائی کو فروغ دیں جنگلات کا تحفظ کریں پانی کے ذخائر بہتر بنائیں اور شہریوں میں ماحولیاتی شعور پیدا کریں یاد رکھیے ترقی صرف بلند و بالا عمارتوں سڑکوں اور پلوں کا نام نہیں حقیقی ترقی وہ ہے جہاں بچے صاف ہوا میں سانس لے سکیں بزرگوں کو صحت مند ماحول میسر ہو کسان موسمیاتی خطرات سے محفوظ ہوں شہریوں کو پینے کا صاف پانی ملے اور آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل محفوظ رہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ماحول دوست پنجاب کا ویژن اسی وقت حقیقی کامیابی سے ہمکنار ہوگا جب پنجاب کا ہر شہر ہر گاؤں اور ہر شہری صاف فضا میں سانس لے سکے گا اس مقصد کے لیے حکومت کی سنجیدگی اداروں کی کارکردگی اور عوام کا تعاون تینوں ناگزیر ہیں صاف ماحول صحت مند معاشرہ اور محفوظ پاکستان ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button