Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے ان سے ایران پر مزید بڑے حملے نہ کرنے اور موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں میں ایران کے توانائی کے نظام، پلوں اور صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرسکتے ہیں، تاہم علاقائی اتحادیوں کی درخواست پر فی الحال فوجی اور معاشی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں اسٹیفن اے اسمتھ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ان سے درخواست کی ہے کہ موجودہ صورتحال کو کچھ عرصے تک برقرار رہنے دیا جائے۔ ان کے مطابق قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی امریکی حکمت عملی جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خود اس حکمت عملی سے مکمل اتفاق نہیں، تاہم خلیجی ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اتحادی ممالک مزید حملے روکنے کی درخواست نہ کرتے تو کیا وہ ایران پر دوبارہ حملے کرتے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، وہ ایسا کرتے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ فیصلہ کریں تو ایک دن میں ایران کا توانائی کا نظام، پل اور صنعتی پیداواری صلاحیت تباہ کی جاسکتی ہے، جبکہ اس پورے عمل میں تین دن لگیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جنگ فوری طور پر ختم کرسکتے ہیں، لیکن فی الحال ایران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایران جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button