Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکی بحریہ میں اعلیٰ افسران کی خاموش برطرفیاں، کانگریس نے شفافیت پر سوال اٹھا دیے

واشنگٹن: امریکی بحریہ نے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد اعلیٰ فوجی افسران اور اہم عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا، تاہم ان تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ بحریہ کی جانب سے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر خاموشی اختیار کرنے پر کانگریس کے ارکان نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دو ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ ماہ ایک جوہری آبدوز کے پورے اعلیٰ کمانڈنگ عملے کو برطرف کرنے کے بارے میں کانگریس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ یہ کارروائی آبدوز کے سمندر کی تہہ میں کسی چیز سے ٹکرانے کے واقعے کے بعد کی گئی۔اس کے علاوہ ستمبر میں مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ایک امریکی جنگی جہاز کے کمانڈر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ کانگریس اور امریکی سپریم کورٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے بحریہ کے اعلیٰ طبی افسر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر برائن موناہن بھی تحقیقات کے دوران اپنے عہدے سے الگ ہوگئے۔ ان دونوں معاملات کا بھی فوری طور پر کوئی عوامی اعلان نہیں کیا گیا۔ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان جو کورٹنی اور ایڈم اسمتھ نے بحریہ کے قائم مقام سربراہ ہنگ کاؤ اور اعلیٰ فوجی افسر ایڈمرل ڈیرل کاڈل کو خط لکھ کر اس معاملے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔خط کے مطابق یو ایس ایس ساؤتھ ڈکوٹا نامی جوہری آبدوز کے کمانڈر، نائب کمانڈر اور اعلیٰ ترین اہلکار کو گزشتہ ماہ برطرف کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی آبدوز کے سمندر کی تہہ میں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد کی گئی، تاہم بحریہ نے اس واقعے پر عوامی سطح پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button