0

شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال، شاعر کیمرہ ایجاد

دور جدید کی نئی تخلیق ’مصنوعی ذہانت‘(اے آئی) نے پوری دنیا کو حیران کردیا لیکن اب اس میں مزید ایجادات نے عام انسان کی زندگی کو اور بھی دلچسپ بنادیا ہے۔پہلے پہل تو مصنوعی ذہانت کا استعمال جعلی ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر اور متن لکھنے کیلئے کیا جاتا تھا لیکن اب ایک ایسا کیمرہ تیار کیا گیا ہے جو شاعرانہ انداز میں لفاظی بھی کرسکے گا۔جی ہاں !! مصنوعی ذہانت میں مزید جدت پیدا کرنے کی تگ و دو میں مصروف سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ تیار کرلیا ہے جسے ’شاعر کیمرے ‘ کا نام دیا گیا ہے۔مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ شاعر کیمرہ آپ کی تصاویر اور بیک گراؤنڈ میں نظر آنے والے خوبصورت مناظر کو دلفریب منظوم انداز میں بدل کر پیش کرتا ہے اور اس کے لیے یہ کیمرہ جی پی ٹی فور کا استعمال کرتا ہے۔ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ویسے دیکھنے میں تو ’پوئٹری کیمرہ‘ ایک عام سے پولرائڈ کیمرے کی طرح لگتا ہے لیکن تصاویر لینے کے بجائے یہ کیمرہ سینسر کے ذریعہ حاصل کی گئی تصاویر اور مناظر کو آسان اور تعریفی انداز میں شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے۔کیمرے میں موجود سنگل بورڈ کمپیوٹر رسبیری پائی تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور اعداد و شمار کی تلاش کے بعد یہ اے آئی کو یہ مناظر بھیج دیتا ہے جو تصویر میں موجود رنگوں، مناظر، نمونوں اور جذبات جیسی چیزوں کی شناخت کرکے اس پر شاعری لکھ کر آپ کو پرنٹ دے دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں