Select Language
بین الاقوامی

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، عملہ یرغمال

صومالیہ کے قریب سمندری حدود میں بحری قزاقی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں قزاقوں نے ایک آئل ٹینکر پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔شپنگ کی عالمی ویب سائٹ دی میری ٹائم ایگزیکٹو کے مطابق ’اونر 25‘ نامی جہاز پر 21 اپریل کو حملہ کیا گیا، جس کے بعد قزاقوں نے جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا، جہاز پر مختلف ممالک کا عملہ موجود ہے جسے یرغمال بنالیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق صومالیہ کے قریب سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں، تاہم یہاں بحری قزاقی کے واقعات وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں، جو نہ صرف انسانی جانوں بلکہ عالمی سپلائی چین کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button