Select Language
شوبز

معروف امریکی ریپر آئس اسپائس کو خاتون نے تھپڑ جڑدیا

امریکا کی معروف ریپر آئس اسپائس کے منہ پر ایک خاتون نے تھپڑ مار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر لاس اینجلس میں ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ اتنی ہی دیر میں ایک خاتون آئی اور ریپر سے بار بار سوال پوچھنے لگی کہ وہ کہاں سے تھی؟آئس اسپائس کے جواب دینے پر خاتون نے ریپر کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس کے بعدجھگڑا مزید بڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں لوگوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریپر کو لڑائی کے دوران ایک شخص سے بھی بات کرتے دیکھا گیا۔آئس اسپائس کے وکیل بریڈ فورڈ کوہن نے قانونی کارروائی کی تصدیق کی اور کہا کہ میرے مؤکل پر بلا اشتعال حملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے اور ہم مجرموں کو ان کے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھپڑ مارنے والی خاتون کی شناخت ویاہ کے طور پر کی گئی ہے جس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آئس اسپائس بدتمیزی کر رہی تھیں، اس نے مجھے کہا کہ آپ یہاں کیوں ہیں؟ آپ جا سکتی ہیں، جس پر میں نے اسے مارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button