Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

صاف پانی ہر فرد کا حق ہے، جون 2027 تک پنجاب میں 5734 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کرنے کا ہدف مقرر مریم نواز شریف

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور واٹر سپلائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون 2027 تک 5734 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہر گلی اور محلے میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں عوامی کمیٹی قائم کی جائے گی، جبکہ ہر تحصیل میں پلانٹس کی مرمت اور بحالی کے لیے موبائل مینٹیننس یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔ موبائل ورکشاپس میں پلمبر سمیت دیگر تکنیکی عملہ تعینات ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت چکوال، راجن پور اور راولپنڈی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جائے گا۔ چکوال میں 256 کلومیٹر اور راجن پور میں 1780 کلومیٹر طویل واٹر سپلائی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے اجلاس میں پنجاب کے چار اضلاع میں جاری واٹر بوٹلنگ پلانٹس کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ خوشاب، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں روزانہ 10 ہزار، 19 لیٹر پانی کی بوتلیں تیار کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ سے مختصر عرصے میں 48 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ 75 ہزار سے زائد 19 لیٹر کی بوتلیں گھروں تک پہنچائی جا چکی ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صاف پانی عوام کا حق ہے اور ہر فرد کو صاف پانی ضرور ملے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ گھروں تک صاف پانی پہنچانے کا شرف ملنے پر شکر ادا کرتے ہیں۔ چکوال، راجن پور اور راولپنڈی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی واٹر سپلائی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔ اب کسی کو میلوں دور سے پینے کے لیے پانی لانے کی مشقت نہیں کرنا پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button