Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اوباما کی مسلم امیدوار کی حمایت؛ ایران جنگ کو ٹرمپ کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیدیا

سابق صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے عوام کے لیے مشکلات اور اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے۔اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں سابق ڈیموکریٹک سینیٹر شیروڈ براؤن کی حمایت میں خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ موجودہ صدر نے کئی غلط فیصلے کیے ہیں۔اوباما نے ایران کے ساتھ جنگ کو امریکا میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن میں سب سے اہم ایک ایسی غیر ضروری جنگ شروع کرنا ہے جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی عوام نے اس کے لیے ووٹ دیا تھا۔اوباما نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ سے امریکا میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، امریکی فوجی اڈوں اور اتحادیوں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ امریکی شہری ہلاک ہوئے اور سیکڑوں زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے میزائلوں کے ذخائر بھی کم ہوئے ہیں آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورت حال نے عالمی منڈیوں میں تیل کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔ تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام امریکی شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔سابق صدر نے اپنے دور حکومت میں طے پانے والے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے سفارت کاری کی مدد سے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود رکھنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس مقصد کے لیے میزائل چلانے کی ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button