بین الاقوامی
Trending

موساد چیف نے اسرائیل کے خطرناک منصوبے افشا کردیئے

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی اسرائیلی جنگ کے باوجود تاحال ان کا مشن ختم نہیں ہوا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ بیان موساد چیف نے ہولوکاسٹ کی یادگاری تقریب کے دوران دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ موساد نے تہران کے قلب میں اپنا کام انجام دیا اور اسرائیلی فضائیہ کو اہم اور درست انٹیلیجنس فراہم کی۔موساد چیف ڈیوڈ بارنیا نے مزید بتایا کہ ہمارے ایجنٹس نے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ہی اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی میزائل تنصیبات کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے یہ دور تک مار کرنے والے خطرناک میزائل اسرائیل کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔ڈیوڈ برنیا نے مزید کہا کہ موساد کی یہ انٹیلی جنس کارروائیاں صرف جنگی مرحلے تک محدود نہیں بلکہ بعد کے عرصے کے لیے بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جنگ ختم ہوتے ہی مشن مکمل ہو جائے گا۔ ایران میں رجیم چینج تک ہماری مہم جاری رہے گی اور تب ہی ہماری ذمہ داری ختم ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button