بین الاقوامی
سپر ال نینو سے 2026 اور 2027 میں گرمی کے نئے ریکارڈ بننے کا خدشہ

بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ 29.70 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ال نینو اور انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی مل کر عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں۔برسلز: موسمیاتی رجحان ال نینو کی شدت میں اضافے کے باعث 2026 دنیا کا گرم ترین سال بن سکتا ہے، جبکہ ماہرین نے 2027 میں بھی گرمی کے نئے عالمی ریکارڈ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔یورپی یونین کی موسمیاتی نگرانی کی سروس کوپرنیکس نے بتایا ہے کہ بحرالکاہل کے اہم حصے نینو 3.4 میں ستمبر کے دوران سمندر کی سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ 29.70 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ یہ سطح 1982-83، 1997-98 اور 2015-16 کے طاقتور ال نینو ادوار میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطحوں سے بھی زیادہ ہے۔



