
سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے امن کے نوبیل انعام 2026 کا اعلان کر دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ہاتھ ملتے رہ گئے۔نوبیل کمیٹی کے اعلان مطابق اقوام متحدہ کی سابق انسانی حقوق کمشنر نوی پلے کو امن اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کے لیے کوششوں پر نوبیل امن انعام 2026 دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ میں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 8 جنگیں ختم کروائی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے ایسے کام کیے ہیں جو اس سے پہلے کسی صدر نے نہیں کیے، اگر مجھے امن انعام نہ دیا گیا تو یہ نوبیل کمیٹی کے لیے بھی باعثِ تنقید ہو گا۔



