بین الاقوامی
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

اسلام آباد ( آصف اقبال ) حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے (MJDA) کے تحت اتحاد کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے۔وزارت خارجہ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی تقرری کا اعلان 23 ستمبر 2026 کو کیا ہے۔



