Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ٹریفک وارڈن نے بھاری نقدی والا بیگ مالک تک پہنچا دیا مریم نواز شریف کی شاباش

لاہور ( آصف اقبال ) ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹمبر مارکیٹ سے ملنے والا بھاری نقدی اور ضروری کاغذات سے بھرا بیگ اس کے مالک تک پہنچا دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ملاقات کی، جس کے دوران بتایا گیا کہ سہیل ڈوگر نے روٹین پٹرولنگ کے دوران سڑک پر پڑا لاوارث بیگ اپنی تحویل میں لیا۔ بیگ میں بھاری نقدی کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات موجود تھے۔ٹریفک وارڈن نے بیگ میں موجود دستاویزات کی مدد سے مالک زین العابدین کو تلاش کیا اور بیگ تمام سامان سمیت بحفاظت ان کے حوالے کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن کی ایمانداری اور فرض شناسی متاثر کن ہے، خوشی ہوئی۔ اگر ہر پاکستانی ایمانداری اور دیانتداری کا رویہ اپنا لے تو ہمارا ملک بہت آگے جائے گا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ خلوص نیت اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button