Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

غیر قانونی افغان مہاجرین کی ایران سے ملک بدری کاعمل تیز

غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف میزبان ممالک کا سخت کریک ڈاؤن، ایران سے ملک بدری کاعمل تیز کردیا گیا۔غیر قانونی افغان مہاجرین کا دنیا بھر میں پھیلاؤ میزبان ممالک کیلئےقومی سلامتی کا سنگین خطرہ بن چکا ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی نئی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایران سے 4 لاکھ 39 ہزار سے زائدغیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا گیا۔ملک بدر کئے جانے والوں میں 86 فیصد افغان قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم اورغیر رجسٹرڈ تھے، غیر قانونی افغان شہریوں کی بڑے پیمانے پر واپسی سے افغانستان میں رہائش، روزگار اوربنیادی سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔اب تک سینکڑوں افغان نوجوان پُرخطرراستوں کے ذریعے ایران میں داخل ہونے کی کوشش میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔معاشی و سیکیورٹی ماہرین کے مطابق طالبان کی سخت گیر پالیسیوں اورعالمی قوانین کی عدم پاسداری نے افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ کردیا جس کا خمیازہ عام افغان شہری بھگت رہے ہیں۔ایران کا سخت کریک ڈاؤن اور ملک بدری ثابت کرتی ہے کہ خطے کے ممالک اب غیر قانونی نقل و حرکت اور سیکیورٹی رسک برداشت نہیں کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button