Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

فلم کی پروموشنل تقریب میں زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی نئی فلم ’شیروز‘ کی تشہیر کے لیے ایسا انداز اختیار کیا جس نے تقریب میں موجود لوگوں کی توجہ فوراً حاصل کرلی۔اداکارہ ڈیفنس میں بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے عام افراد کے درمیان ہیوی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے تقریب میں پہنچیں۔زارا نور نے نئے ماڈل کی ہیوی بائیک پر سن گلاسز پہن کر فلم کی پروموشنل تقریب میں انٹری دی۔ ان کا یہ غیر معمولی انداز دیکھ کر وہاں موجود میڈیا نمائندوں اور دیگر افراد نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سے ’شیروز‘ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے۔ زارا نور نے فلم کی کہانی اور کرداروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں تین ہیروئنز ہیں، جن میں ان کے علاوہ کنزہ ہاشمی اور اشنا شاہ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button