بین الاقوامی
Trending

فرانس نے لبنان میں کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

فرانس نے لبنان میں بڑھتی ہوئی تشدد آمیز کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ یہ اجلاس بدھ کو منعقد کیا جائے گا تاکہ لبنان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔فرانس نے لبنان میں جاری پرتشدد واقعات کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش ظاہر کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔فرانس کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کے بحران کے حل میں اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا۔خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد حزب اللہ کی جوابی کارروائیوں پر لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور افراد کو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔جس سے لبنان کی حالت نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں اور حکومت بھی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا چاہتی ہے جس کے لیے شام نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button