Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

ایک صدی سے بھی زائد عرصے میں پہلی بار بلی کی نئی نسل دریافت

بولیویا کے جنگلات میں بلی کی ایک نئی جنگلی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا سائنسی نام Leopardus tilcayo رکھا گیا ہے۔مقامی لوگ اسے Tilcayo کہتے ہیں۔ یہ بہت چھوٹی جنگلی بلی ہے جس کی لمبائی تقریباً 46 سینٹی میٹر اور وزن صرف 1.4 کلوگرام ہے۔اس کی کھال ہلکی بھوری اور جسم پر بے قاعدہ دھبے/گول نشان ہیں۔ جینیاتی تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ دوسری tiger cats سے الگ species ہے۔ اس کی نسل تقریباً 14 لاکھ سال پہلے دوسری اقسام سے الگ ہوئی۔ماہرین جینیات نے جنوبی امریکا سے 38 بلیوں کے نمونوں کا ڈی این اے تجزیہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ جنہیں پہلے ایک ہی گروہ سمجھا جاتا تھا، ان میں دراصل کئی الگ جینیاتی اقسام شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی نئی زندہ بلی کی نسل کو باقاعدہ نام دے کر سائنسی طور پر بیان کیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دریافت کے لیے صرف ظاہری شکل کافی نہیں تھی؛ ڈی این اے تحقیق نے ثابت کیا کہ یہ واقعی ایک الگ نسل ہے۔ یونگاس کے جنگلات کو جنگلات کی کٹائی، زراعت، آگ اور کان کنی سے خطرات لاحق ہیں، اس لیے نئی شناخت اس بلی کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button