Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے : صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ رواں سال ختم ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ یہ جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد اختتام پذیر ہو۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جو امریکی مفادات کے لیے بہتر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے میں امریکا کے لیے مناسب شرائط کو یقینی بنایا جائے گا۔امریکی صدر نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ ملاقات یا رابطے پر بھی اعتراض نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی امریکا میں پٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔ تاہم عالمی توانائی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور آبنائے ہرمز سمیت خطے میں جاری بحران نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button