Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

باب المندب کے قریب حوثیوں کی پیش قدمی، اسرائیل نے بحریہ کو ہائی الرٹ کردیا

تل ابیب: یمن کے حوثی گروپ کی باب المندب آبنائے کے قریب بڑھتی ہوئی موجودگی کے باعث اسرائیل نے اپنی بحری افواج کی تیاری اور نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی ادارے بحیرہ احمر کے ساحل پر حوثیوں کی پیش قدمی اور اہم سمندری گزرگاہ کے اطراف ان کی پوزیشن مضبوط ہونے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اندازوں کے مطابق یمنی حکومت کی فورسز کی پیریم جزیرے (میون آئی لینڈ) سے پسپائی نے حوثیوں کی بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت بڑھا دی ہے۔ یہ جزیرہ باب المندب کے داخلی راستے کے قریب واقع ہے اور اس کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے۔باب المندب بحیرہ احمر کو خلیج عدن اور بحر ہند سے ملانے والی اہم سمندری گزرگاہ ہے۔ اس راستے میں کشیدگی یا بحری نقل و حرکت میں رکاوٹ سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button