0

پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا۔پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں، کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی، ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیاممبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈکپ سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔ذکاء اشرف نے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں