Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

ڈبلن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کا دورہ کیا اورآئرلینڈ کے صدر سے ملاقات میں تجارت پر گفتگو کی۔میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہت بہترین کام کرتے ہیں، ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائےگی اور جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔دوران گفتگو ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے آمدورفت بحال کرانے میں مدد کرسکتے ہیں؟ اس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سعودی عرب پائپ لائن پر حملےکا ذمہ دار غالباً ایران ہے جب کہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں نے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ تنازع میں امریکا کی براہ راست شمولیت نہیں چاہتے، یہی ترجیح دیں گے کہ ہم اس معاملے میں شامل نہ ہوں، وہ وہاں سے زیادہ تر جہازوں کو جانے دے رہے ہیں، صرف ایک ملک ہے جس کےساتھ وہ خوش نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button