Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش

امریکی ٹینس اسٹار بین شیلٹن نے ہم وطن فرانسس ٹیافو کو چار سیٹس پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آل امریکن سیمی فائنل میں شیلٹن نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود 4-6، 3-6، 3-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی۔دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے فائنل تک پہنچنے کے لیے میدان میں اترے تھے اور شائقین کو شاندار شاٹس سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔تین گھنٹے 17 منٹ جاری رہنے والے میچ میں 23 سالہ شیلٹن نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔فائنل میں ان کا سامنا ایلیگزینڈر زیوریو سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں روس کے کیرن خاچانوف کو شکست دی۔زیوریو مسلسل تیسری مرتبہ کسی گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچے ہیں۔شیلٹن کی نظریں 23 سالہ امریکی انتظار ختم کرنے پر بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button