بین الاقوامی
Trending

تیل کمپنیوں نے آبنائے ہرمز راستے فیول کی ترسیل معطل کردی

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر بعض تیل کمپنیوں نے آبنائے ہرمز راستے فیول کی ترسیل معطل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعض بڑی آئل کمپنیاں اور ٹریڈنگ کمپنیاں شپمنٹس روک چکی ہیں، آبنائے ہرمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل اور دیگر ایندھن گزرتے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معطلی سے عالمی توانائی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔خطے میں کشیدگی کے سبب گیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ترجمان اوگرا نے پاکستان میں تیل کے ذخائر کی صورت حال پر بیان جاری کیا ہے، ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا معقول ذخیرہ موجود ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات سے زائد کا پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button