بین الاقوامی
Trending

روس کا برطانیہ اور فرانس پر یوکرین کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا سنگین الزام

ماسکو/کیف: روس نے برطانیہ اور فرانس پر یوکرین کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق ٹیکنالوجی اور پرزے فراہم کرنے کی تیاری کا الزام عائد کیا ہے، تاہم ان ممالک کی جانب سے اس دعوے کی تردید یا کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔روسی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست فوجی تصادم سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔اس سے قبل روسی انٹیلی جنس سروس نے الزام لگایا تھا کہ برطانیہ اور فرانس خفیہ طور پر یوکرین کی مدد کر رہے ہیں، جسے فرانس نے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا۔ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اتحادی ممالک سے مزید حمایت کی اپیل کی۔ روسی صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں یوکرین پر امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔جنگ کے پانچویں سال میں داخل ہونے پر جی سیون ممالک کے رہنماؤں، جن میں امریکی صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں، انہوں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وندیر لئین نے کہا کہ یورپی یونین یوکرین کے لیے مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائے گی۔دوسری جانب روسی افواج یوکرین کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے توانائی کے نظام اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button