بین الاقوامی
Trending

اسرائیل مخالف مظاہرے نہ روکنے پر امریکی حکومت کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پر مقدمہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف مبینہ یہود مخالف سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔حکام کے مطابق یونیورسٹی پر اپنے لاس اینجلس کیمپس میں ایسے ماحول کی روک تھام میں ناکامی کا الزام ہے جو یہودی طلبہ کے لیے غیر محفوظ تصور کیا جا رہا ہے۔محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ کرنا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مقدمے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا تھا۔یہ جرمانہ مبینہ طور پر کیمپس میں یہود مخالف سرگرمیوں کی روک تھام میں ناکامی پر عائد کیا جانا تھا۔مزید برآں، اگست میں فلسطین حامی مظاہروں کے بعد امریکی حکومت نے یونیورسٹی کی تقریباً 584 ملین ڈالر کی فنڈنگ بھی معطل کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button