Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

سوئٹزرلینڈ: گلیشیئرز کو تیزی سے پگھلنے سے روکنے کیلئے منفرد تجربہ شروع

سوئٹزرلینڈ میں ماہرین نے گلیشیئرز کو تیزی سے پگھلنے سے روکنے کے لیے ایک منفرد تجربہ شروع کیا ہے، جس میں پلاسٹک کی مصنوعی چادروں کے بجائے بھیڑ کی اون سے تیار کردہ کمبل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ماحولیاتی گروپ سمِٹ فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف لوزان کے زیرِ قیادت ’کِیپ اِٹ کوُل‘ منصوبے کے تحت مغربی سوئٹزرلینڈ کے سان فلورون گلیشیئر پر جون میں اون سے بنے دو خصوصی کمبل بچھائے گئے۔ تقریباً 200 مربع میٹر رقبے پر پھیلائے گئے ان کمبلوں کی کارکردگی کا روایتی مصنوعی جیو ٹیکسٹائل کورز کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی نتائج نے محققین کو حیران کر دیا ہے۔ منصوبے کے منتظم تیموتھی اسٹینر کے مطابق ہر دو ہفتے بعد کی جانے والی پیمائش سے معلوم ہوا کہ اون کے کمبل گلیشیئر کے پگھلاؤ کو مصنوعی چادروں کی طرح مؤثر انداز میں محدود کر رہے ہیں۔اس تجربے کا ایک مقصد سوئٹزرلینڈ میں ضائع ہونے والی بھیڑ کی اون کو مفید بنانا بھی ہے۔ اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال پیدا ہونے والی بھیڑ کی اون کا 40 سے 70 فی صد حصہ ضائع کر دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button