بین الاقوامی

میکسیکو؛ کبھی نہ ہاتھ آنے والا ڈرگ لارڈ اپنی گرل فرینڈ کی وجہ سے مارا گیا

دنیا کے لیے چھلاوا بننے والے میکسیکو کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کی ہلاکت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کامیاب کارروائی میں ڈرگ لارڈ کی گرل فرینڈ کے ذریعے ممکن ہوئی جس کی سیکیورٹی ادارے سخت نگرانی کر رہے تھے۔میکسیکو کے حکام نے اعتراف کیا کہ ال مینچو تک رسائی اور اس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی میں اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا۔انٹیلی جنس اداروں نے بتایا کہ ڈرگ لارڈ کے ایک قریبی ساتھی نے اس کی گرل فرینڈ کو ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا پہنچایا۔جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ال مینچو اسی علاقے میں موجود ہے اور گرل فرینڈ سے ملاقات کرے گا۔ تب ہی اس آپریشن کو حتمی شکل دی گئی۔میکسیکو کے وزیرِ دفاع ریکارڈو تریویلا کے مطابق امریکی خفیہ معلومات کی مدد سے خصوصی فورسز نے اتوار کی صبح تاپالپا میں کارروائی کی۔آپریشن کے دوران جھاڑیوں میں چھپے ال مینچو کا سراغ لگایا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں وہ اور اس کے دو باڈی گارڈز زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button