بین الاقوامی

اسرائیلی حراست میں صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا؟ سی پی جے کی تہلکہ خیز رپورٹ

صحافیوں کے عالمی ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو اسرائیلی حراست کے دوران مبینہ طور پر تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں 59 فلسطینی صحافیوں کے بیانات شامل کیے گئے ہیں، جن میں اکثریت نے دورانِ حراست جسمانی تشدد، ہراسانی اور غیر انسانی سلوک کی شکایات درج کرائیں۔ سی پی جے کے مطابق 17 صحافیوں نے جنسی تشدد کا بھی الزام عائد کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد 94 فلسطینی صحافیوں اور ایک میڈیا ورکر کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 30 صحافی تاحال اسرائیلی تحویل میں ہیں۔سی پی جے کا کہنا ہے کہ یہ واقعات انفرادی نوعیت کے نہیں بلکہ صحافیوں کو دباؤ میں لانے اور ان کی آواز خاموش کرانے کی ایک منظم حکمت عملی کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button